کیلیفورنیا، 6 اپریل 2025 — ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا نیا اے آئی ماڈل "لاما 4" متعارف کرا دیا ہے، جو مختلف کاموں کے لیے چار الگ الگ انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
لاما 4 اسکاؤٹ لاما 4 Maverickلاما 4 Behemoth اور بنیادی لاما 4 ماڈل یہ تمام ورژن ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی ڈیٹا سے تربیت پا چکے ہیں، تاکہ وہ بصری مواد کو زیادہ بہتر اور درست طریقے سے سمجھ سکیں۔
عوامی رسائی:
میٹا کا کہنا ہے کہ لاما 4 اسکاؤٹ اور Maverick ورژنز اس وقت صارفین کے لیے lama.com پر دستیاب ہیں، جبکہ Behemoth ماڈل ابھی تربیتی مراحل میں ہے۔
مزید برآں، میٹا اے آئی کو فیس بک، انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، جو ابتدا میں امریکا تک محدود ہوگا، تاہم جلد ہی اس کا دائرہ دیگر ممالک تک پھیلایا جائے گا۔
Maverick ماڈل چیٹ اور تخلیقی تحریر کے شعبے میں بہترین نتائج دے رہا ہے۔
اسکاؤٹ ماڈل تحقیق، دستاویزات کا خلاصہ اور منطقی تجزیے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔
ماہرین کے نزدیک میٹا کا یہ قدم مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو صارفین کو جدید ڈیجیٹل تجربات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔