وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کھیلوں کے فروغ کے لیے وسائل فراہم کرنے کا عزم

03:32 PM, 6 Apr, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کی طرف سے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل اور امن کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کے مثبت اثرات کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ سپورٹس ایونٹس نہ صرف امن اور ترقی کا باعث بنتے ہیں بلکہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ضروری ہیں۔ امن کے بغیر کھیل ممکن نہیں، اور کھیل کے ذریعے ہم معاشرے میں ہم آہنگی اور ترقی لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت کو فروغ دیتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت پنجاب میں "کھیلتا پنجاب" پروگرام شروع کیا گیا ہے، جو نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پنک گیمز امن اور مساوی ترقی کی علامت ہیں اور حکومت سپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 300 نئے گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کے لیے مزید جگہیں مل سکیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت ہر فرد، بشمول نوجوانوں، معمر افراد، معذور افراد اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لیے کھیل کے مساوی مواقع فراہم کرے گی، اور سپورٹس انڈوومنٹ فنڈز میں اضافے کے ذریعے کھیلوں کے شعبے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

مزیدخبریں