آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

12:57 PM, 6 Apr, 2025

لاہور : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے 23 اگست 2013 کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال 6 اپریل کو کھیلوں کا عالمی دن منایا جائے گا، کیونکہ یہ دن 1896 میں ایتھنز میں پہلے جدید اولمپک گیمز کے آغاز کا دن تھا۔

اس دن کا مقصد دنیا بھر میں امن کے فروغ میں کھیلوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ کھیل مختلف ثقافتوں میں دوستانہ تعلقات، صحت مند مقابلے اور تعاون کو بڑھاوا دینے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ کھیلوں کا عالمی دن صحت مند طرز زندگی کو اہمیت دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اس دن کے موقع پر کھیلوں تک لوگوں کی رسائی بڑھانے پر زور دیا ہے۔

کھیلوں کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں مل کر کھیلوں کے نظام کو مزید مضبوط کرنا ہوگا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اور پائیدار معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے میدان میں خطے کا مرکز بننے کے لیے پرعزم ہے اور کھیلوں کو ملک کی شناخت اور اتحاد کو اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

مزیدخبریں