ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

12:30 PM, 6 Apr, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج اسلام آباد اور اس کے ارد گرد کے علاقے بھی گرم اور خشک رہیں گے، جبکہ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بھی ایسا ہی موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے جنوبی علاقے اور سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، اور دن کے دوران شمال مغرب سے گرم ہوائیں چلیں گی۔ تاہم، شام کے وقت سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہو سکتی ہیں، جس سے کراچی کا موسم قدرے بہتر ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں