ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف "ہینڈز آف" احتجاجی تحریک کا آغاز

10:58 AM, 6 Apr, 2025

واشنگٹن : امریکا اور دنیا بھر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف "ہینڈز آف" نامی احتجاجی تحریک شروع ہو گئی ہے۔ اس تحریک کے تحت، امریکا کی 50 ریاستوں کے علاوہ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں 1200 مختلف مقامات پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

مظاہروں میں شہری حقوق کی تنظیمیں، مزدور یونینز اور دیگر گروہ شامل ہیں، جنہوں نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں، تجارتی محصولات، تعلیمی بجٹ میں کٹوتیوں اور ایلون مسک کی سربراہی میں وفاقی ملازمتوں میں 2 لاکھ سے زائد کٹوتیوں کے خلاف اپنے اعتراضات کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کی عوام مخالف پالیسیوں کو واپس لیا جائے اور امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کی جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں اور ایلون مسک کو ملک بدر کیا جائے۔ یورپ میں بھی اس احتجاج کا اثر دکھائی دیا، جہاں برلن، فرانکفرٹ، پیرس اور لندن میں مقیم امریکی شہریوں نے احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی۔ برلن میں ٹیسلا کے شوروم کے باہر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایلون مسک کے خلاف نعرے درج تھے۔

مزیدخبریں