راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہیں بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈرز اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز سے سکیورٹی صورتحال اور جاری اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔