6 ستمبر کو شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا

06:06 PM, 5 Sep, 2026

اسلام آباد:یومِ دفاع و شہداء کل ملک بھر میں قومی جذبے اور تجدیدِ عہد کے ساتھ منایا جائے گا، دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی دعاؤں سے ہوگا۔
 یومِ دفاع کے موقع پر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جبکہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو سلام پیش کیا جائے گا۔
 ایل او سی سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں تعینات پاک فوج کے جوان وطن کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یومِ دفاع کے موقع پر قوم کی جانب سے جوانوں کے حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا جائے گا۔
 مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی یومِ دفاع پر اپنے پیغامات میں قومی یکجہتی، ملکی ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیں گی۔
 پاکستان کے بچے بھی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی کے لیے علم، محنت اور کردار کو اپنی طاقت بنانے کے عزم کا اظہار کریں گے۔
 یومِ دفاع و شہداء ماضی کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ وطن کے دفاع، سلامتی اور ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں