نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس پاکستان کی مارکیٹ میں پیش

08:07 PM, 5 Sep, 2025

اسلام آباد: ہونڈا ایٹلس کارز نے اپنی مشہور گاڑی “ہونڈا سٹی” کا نیا اپ ڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ کمپنی نے اپنی آفیشل فیس بک ویڈیو کے ذریعے اس ماڈل کی رونمائی کی، جس میں اسے “دلیر، ذہین اور پرجوش” ڈرائیو قرار دیا گیا ہے۔

نئے Aspire S میں اسٹائل، آرام دہ سہولیات اور جدید فیچرز کا بہترین امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ گاڑی کے بیرونی حصے میں نیا ہونڈا لوگو، بلیک ٹرنک اسپوئلر کے ساتھ ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اور بلیک شارک فن انٹینا موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اور بیک لیمپس بھی اسٹینڈرڈ فیچرز میں شامل ہیں۔

گاڑی کے ظاہری حسن کو بڑھانے کے لیے نئے الائے وہیلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئر لائسنس پلیٹ گارنش اور بلیک سائیڈ مررز دیے گئے ہیں۔

اندرونی حصے میں اعلیٰ معیار کے فیبرک سیٹس، بیس بال اسٹچنگ کے ساتھ لیدر اسٹیئرنگ وہیل، میچنگ گیئر نوب اور اضافی آڈیو ٹویٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔

Aspire S کے ساتھ دو نئے رنگ بھی پیش کیے گئے ہیں: کینیون ریور بلیو اور اگنائٹ ریڈ، جو صارفین کو اپنی پسند کے مطابق انتخاب کی سہولت دیتے ہیں۔

کمپنی نے نئی قیمتیں بھی جاری کر دی ہیں:

سٹی 1.2 CVT کی قیمت 47.37 لاکھ روپے (بکنگ: 9 لاکھ)
Aspire سٹی 1.5 کی قیمت 60.69 لاکھ روپے
سٹی 1.5 Aspire S (ٹاپ ورژن) کی قیمت 61.49 لاکھ روپے (بکنگ: 12 لاکھ)
ہونڈا ایٹلس کا کہنا ہے کہ یہ جدید ماڈل صارفین کو اعلیٰ معیار، جدت اور بہترین ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرے گا۔
 
 

مزیدخبریں