پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

07:16 PM, 5 Sep, 2025

کراچی: ملک کی تمام صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر بڑھ کر 3552 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جو کہ 12 ڈالر کے اضافے کا اظہار ہے۔

 
 

مزیدخبریں