لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے بعد فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے روٹی اور آٹے کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے سے زائد نہیں ہوگی، جبکہ اس حد سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے بھی قواعد و ضوابط وضع کیے گئے ہیں، جس کے تحت 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1810 روپے تک فروخت کیا جا سکے گا۔
فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔