پی ڈی ایم اے پنجاب کا سیلابی صورتحال پر الرٹ، دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع

04:52 PM, 5 Sep, 2025

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج کے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ ادارے نے عوام کو محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو دریائے ستلج کے حوالے سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق، ہریکے ڈاؤن سٹریم اور فیروزپور ڈاؤن سٹریم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے اس صورتحال پر عوام کو فوری طور پر الرٹ کر دیا ہے تاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں