یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ تین روز کے لیے بڑھا دیا گیا

04:42 PM, 5 Sep, 2025

لاہور :لاہور کی ضلع کچہری میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ڈکی بھائی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کا اضافہ کر دیا اور حکم دیا کہ اگلی سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔

مزیدخبریں