فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کے امتحانات سیلاب کی وجہ سے ملتوی کر دیے

11:24 AM, 5 Sep, 2025

فیصل آباد : فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب کی خراب صورتحال کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات جو 10 ستمبر سے شروع ہونے تھے، اب 29 ستمبر سے شروع کیے جائیں گے۔

بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ نئی تاریخوں کے مطابق طلبہ کو رول نمبر سلپس بھی دوبارہ جاری کی جائیں گی تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ طلبہ کو بہتر تیاری کا وقت مل سکے اور وہ بلا جھجک امتحانات دے سکیں۔

مزیدخبریں