موٹر وے ایم 5 پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

12:11 PM, 5 Sep, 2025

لاہور : موٹر وے ایم 5 کے قریب ظاہر پیر آرام گاہ کے پاس ایک تیز رفتار کار اور ٹرالر کے درمیان شدید تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ڈرائیور کا نیند میں چلے جانا تھا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں