ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ

02:33 PM, 5 Oct, 2025

راولپنڈی :  ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء کے ساتھ پاک فوج کے مختلف پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر ہونے والے سیشن میں طلباء اور فیکلٹی نے پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سوال و جواب کے دوران طلباء نے اپنے متعدد سوالات کے جواب حاصل کیے اور اس طرح کا انٹریکٹو سیشن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

طلباء نے کہا کہ ایسے سیشنز نوجوانوں میں آگاہی اور شعور بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد ہوتے رہیں۔مزید برآں، طلباء نے پاک فوج کی ملک کے دفاع میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں