صمود فلوٹیلا میں موجود پاکستانیوں کی حفاظت اور واپسی کے لیے اقدامات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

11:36 AM, 5 Oct, 2025

اسلام آباد : پاکستان کے دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کے لیے پوری کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے کچھ پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہے، جس کی تصدیق ایک یورپی دوست ملک کے ذریعے سفارتی ذرائع سے کی گئی ہے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی اسرائیلی افواج کی تحویل میں ہیں، تاہم ان کی صحت اچھی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلے بھی ان افراد کی محفوظ واپسی کے لیے تعاون کیا گیا تھا اور اس میں برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے مدد کی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام شہریوں کی بیرون ملک حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

مزیدخبریں