کیلیفورنیا : اگرچہ ابھی آئی فون 17 کی سیریز ہی مارکیٹ میں آئی ہے، لیکن آئی فون 18 کے بارے میں باتیں اور لیکس زور پکڑنے لگیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایپل ممکن ہے کہ آئی فون 18 کی لانچ 2026 کے بجائے 2027 کے وسط تک ملتوی کر دے۔
لیکس میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 کی سیریز کافی مختلف ہو سکتی ہے اور اس میں پانچ ماڈلز شامل ہوں گے: آئی فون 17 ای، آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس، آئی فون ائیر 2، اور آئی فون 18 فولڈ۔
نئی سیریز میں Apple Silicon A20 چپ استعمال ہوگی اور فرنٹ کیمرہ 18 میگا پکسل کا ہوگا، جو آئی فون 17 سیریز کے کیمرہ سسٹم سے بھی بہتر ہے۔ یہ کیمرہ صارفین کو فون کو گھمائے بغیر لینڈ اسکیپ انداز میں سیلفی لینے کی سہولت دے گا۔