وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا کے لیے روانہ ہوگئے

11:14 AM, 5 Oct, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

یہ دورہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ہو رہا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف انور ابراہیم سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کی سطح پر مذاکرات اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

تجارت، آئی ٹی، ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ عوامی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے بھی تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں