آج دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

12:18 PM, 5 Oct, 2025

لاہور : ہر سال 5 اکتوبر کو دنیا کے مختلف ممالک میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں استاد کے اہم کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔ استاد وہ ہستی ہے جو بچوں کو تعلیم اور تربیت دے کر انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بناتی ہے۔

اساتذہ کا عالمی دن پہلی بار 1994 میں منایا گیا تھا۔ اس موقع پر یونیسکو، یونیسف اور دیگر ادارے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کے مسائل پر بات کرتے ہیں۔

اساتذہ کہتے ہیں کہ طلبہ کی کامیابی ہی ان کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ طلبہ بھی کہتے ہیں کہ استاد ہمیں نہ صرف کتابی علم دیتے ہیں بلکہ زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بھی سکھاتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تدریس ایک مقدس کام ہے اور پاکستان کے اساتذہ ہمیشہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ قوم کی ترقی میں اساتذہ کا کردار نہایت اہم ہے اور ہمیں ان کی عزت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ استاد وہ روشنی ہے جو نسلوں کو جہالت سے نکال کر علم کی راہ دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں استاد کی عزت کو اپنے قومی نصب العین کا حصہ بنانا ہوگا۔ 

مزیدخبریں