اوپن اے آئی کی سورا ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف

05:35 PM, 5 Nov, 2025

کیلیفورنیا:اوپن اے آئی نے اپنی مشہور سورا AI ویڈیو ایپ اب اینڈرائیڈ فونز کے لیے جاری کر دی ہے۔ یہ ایپ پہلے iOS صارفین کے لیے دستیاب تھی اور ابتدائی 5 دنوں میں اسے 10 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

سورا صارفین کو ٹک ٹاک جیسی فیڈ میں AI ویڈیوز دیکھنے کا موقع دیتی ہے اور کیمو ٹول کے ذریعے وہ خود اپنی ویڈیوز کے اسٹار بھی بن سکتے ہیں۔ تازہ ترین سورا 2 ویڈیو جنریشن ماڈل مزید حقیقت پسندانہ ویڈیوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ ایپ امریکا، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام میں دستیاب ہوگی، جبکہ دیگر ممالک میں آنے والے مہینوں میں دستیابی متوقع ہے۔

سورا ایپ پہلے صرف انوائیٹ اونلی تھی، لیکن اب محدود وقت کے لیے ہر صارف اسے استعمال کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں