اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کو آج شام ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات ایم کیو ایم کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔
وفد کے ساتھ بات چیت کا مقصد آئینی ترمیم پر سیاسی ہم آہنگی قائم کرنا اور اتحادی جماعت کی حمایت یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔