آئینی ترمیم کے لیے سپیکر کی زیر صدارت اہم پارلیمانی اجلاس آج

04:30 PM, 5 Nov, 2025

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس کا مقصد 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر کو اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے اہم ٹاسک سونپا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ممکنہ راستے اور سیاسی ہم آہنگی پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں