پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے؛ ٹی ایل پی پر پابندی اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے کی منظوری

03:45 PM, 5 Nov, 2025

لاہور:پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔

اجلاس میں سرکاری سکولوں میں "سکول ٹیچرز انٹرن" کی بھرتی کی منظوری دی گئی جبکہ الیکٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔

مزید برآں، پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دی گئی، اور ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی اجازت دی گئی۔

کابینہ نے محراب محفوظ روشن پنجاب منصوبے کی منظوری کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی منظوری بھی دی۔

یہ اقدامات صوبے میں تعلیم، ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری اور عوامی سہولیات کے شعبوں میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں