رومیسہ خان کا سابق شاگرد کی شادی کی پیشکش پر دلچسپ ردعمل

03:37 PM, 5 Nov, 2025

کراچی:اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک سابق شاگرد نے ماضی میں ان سے شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔

رومیسہ خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ اداکاری کے کیریئر میں آنے سے پہلے وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھا رہی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے اپنی والدہ کو رشتے کے لیے گھر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رومیسہ خان نے بتایا کہ یہ پیغام پڑھ کر وہ مسکرا دیں کیونکہ اس نے انہیں یاد دلایا کہ وہ اپنے شاگردوں سے زیادہ بڑی نہیں تھیں، اور اسی وجہ سے انہوں نے اس پیشکش کو ہنسی مذاق میں رد کر دیا۔

واضح رہے کہ رومیسہ خان نے اپنا کیریئر ٹک ٹاک سے شروع کیا، اور بعد ازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ کر ناظرین کے دل جیت لیے۔

مزیدخبریں