پنجاب میں انسانی خوراک کی ترجیح، مرغیوں کے دانے میں گندم کے استعمال پر پابندی 30 دن بڑھا دی گئی

03:31 PM, 5 Nov, 2025

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر پابندی مزید 30 دن کے لیے بڑھا دی ہے تاکہ انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق، دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے اور گندم صرف فلور ملز میں آٹے کی تیاری کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم موجود ہے، اور پابندی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ گندم انسانوں کی بنیادی خوراک کے طور پر استعمال ہو، جبکہ مرغیوں کے دانے کی تیاری کے لیے متبادل ذرائع اختیار کیے جائیں۔

مزیدخبریں