پاکستان نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

08:48 AM, 5 Nov, 2025

فیصل آباد : پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے 264 رنز کے ہدف کو آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی طرف سے سلمان علی آغا نے 62، محمد رضوان نے 55 اور فخر زمان نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ صائم ایوب نے 39 رنز بنائے، تاہم محمد نواز 9 اور بابر اعظم صرف 7 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیڈی، ڈونووین فریرا اور کوربن بوش نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جارج لنڈے اور بجورن فورچوئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔ پروٹیز ٹیم نے 263 رنز بنائے اور آخری اوور میں ڈھیر ہو گئی۔ کوئنٹن ڈی کوک اور وان ڈرے پریٹوریئس نے 98 رنز کا اچھا آغاز دیا، تاہم پریٹوریئس 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ڈی کوک 63 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پروٹیز کے کپتان میتھیو بریٹزکے نے 42 رنز بنائے، اور سینیتمبا قیشیلے 22 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ ڈونووین فریرا اور جارج لنڈے نے 3 اور 2 رنز بنائے، جبکہ کاربن بوش نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی بولنگ میں ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی سکواڈ:
فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

جنوبی افریقی ٹیم:
کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوان-ڈرے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے (کپتان)، سینیتمبا قیشیلے، ڈونووین فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، لنگی نگیڈی اور لیزاد ولیمز۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک شاندار فتح حاصل کی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

مزیدخبریں