پاکستان نے بیانیے اور سفارتی میدان میں کامیابی حاصل کی، میڈیا نے اہم کردار ادا کیا: عطا تارڑ

06:06 PM, 5 May, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “معرکہ حق” میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی سطح پر بھارت کے مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی خاص نصرت کا نتیجہ ہے، جس کے تحت پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک بڑی فتح نصیب ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق اس پورے عمل میں پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے مثبت، ذمہ دارانہ اور مؤثر کردار ادا کیا، جس سے قومی مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملی۔

مزیدخبریں