چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، عالم دین مولانا محمد ادریس شہید

01:07 PM, 5 May, 2026

چارسدہ: چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف عالم دین اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا محمد ادریس صبح کے وقت اپنے گھر سے مدرسے جا رہے تھے۔ حملہ آوروں نے راستے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے، جبکہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔

مزیدخبریں