آبنائے ہرمز کی جانب امریکی پیش قدمی پر فوری ردعمل دیا جائے گا:ایران کی وارننگ

10:40 AM, 5 May, 2026

تہران:ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا سے نمٹنے کے لیے کروز میزائلوں اور لڑاکا ڈرونز کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ملک کی سمندری حدود کے مکمل دفاع کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز کی جانب بڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو ایران بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ائیرکرافٹ کیریئر یہ نہ سمجھے کہ وہ جدید ریڈار نظام کے ذریعے خاموشی سے اس علاقے تک پہنچ سکتا ہے۔

امیر حاتمی نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں