پیپلز پارٹی کا بجٹ پر مشروط تعاون، وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات اور تجاویز پیش

08:16 PM, 5 May, 2025

اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی تیاری کے اہم مرحلے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم سیاسی ملاقات ہوئی، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے قیادت کرتے ہوئے تحفظات، بجٹ تجاویز، اور بھارت کی آبی جارحیت سمیت اہم معاملات کو اجاگر کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کی کارکردگی پر رپورٹ دی اور مستقبل میں مکمل تعاون کو بجٹ میں اپنی تجاویز کی شمولیت سے مشروط کیا۔ ملاقات میں آئندہ مالی سال کے اہم معاشی نکات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات میں پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ میں مناسب نمائندگی دی جائے، جبکہ بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت پر مشترکہ قومی حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف بجٹ کی سمت متعین کرے گی بلکہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کی نوعیت کو بھی واضح کرے گی۔

مزیدخبریں