ایوان کی خالی نشستیں اور حکومتی غیر حاضری، مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ سے احتجاجی واک آؤٹ

07:29 PM, 5 May, 2025

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اُس وقت سنجیدگی کی فضا ٹوٹ گئی جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومتی رویے سے نالاں ہو کر واک آؤٹ کر گئے۔ ان کے ساتھ جے یو آئی کے دیگر ارکان نے بھی اجلاس سے بائیکاٹ کیا۔

مولانا کا کہنا تھا کہ جب اہم قومی امور پر گفتگو کا وقت ہو تو ایوان خالی ہونا بدترین غیر سنجیدگی کی علامت ہے۔ "یہ وہ وقت تھا جب حکومت کو واضح موقف کے ساتھ ایوان میں موجود ہونا چاہیے تھا، لیکن افسوس کہ حکومتی فرنٹ لائنز خالی ہیں، ہم کس سے بات کریں؟" ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی فضا میں بیٹھنا بے فائدہ ہے جہاں کوئی سننے والا موجود نہ ہو۔ ان کے احتجاج کے بعد ڈپٹی سپیکر نے معاملہ سنبھالنے کے لیے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ذمہ داری دی کہ وہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں کو واپس ایوان لائیں۔

مزیدخبریں