بلوچستان دشمن کے نشانے پر، دہشت گردی کا مقابلہ قومی اتحاد سے کریں گے: جنرل عاصم منیر

06:32 PM, 5 May, 2025

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں جاری غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کو پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں صوبے میں بدامنی پھیلا کر ترقیاتی سفر کو روکنا چاہتی ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے زور دیا کہ بلوچ شناخت کے نام پر نفرت پھیلانے والے دہشت گرد گروہ دراصل دشمن کے آلہ کار ہیں، اور ان کے خلاف مؤثر حکمت عملی ہی صوبے کی ترقی کا راستہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن کسی بھی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں