سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی

06:20 PM, 5 May, 2025

کراچی: سونے کے خریداروں کے لیے بری خبر، ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونا 7,800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 6,687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 368 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی سونا 76 ڈالر مہنگا ہو کر 3,316 ڈالر فی اونس ہو چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے شادی کی تیاری کرنے والے اور زیورات کے خریدار شدید متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ سرمایہ کار سونے میں مزید اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں