کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں قتل کیس میں گرفتار ارمغان اور ان کے والد کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ملزمان کے وکیل کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ جج کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت صرف ابتدائی ریمانڈ سے متعلق فیصلے دے سکتی ہے، جب کہ مقدمہ ختم کرنے جیسے امور متعلقہ سول یا سیشن عدالتوں کا دائرہ کار ہیں۔
واضح رہے کہ ارمغان، جو پہلے ہی ایک ہائی پروفائل قتل کیس میں زیر حراست ہیں، کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت علیحدہ ایف آئی آر بھی درج ہے۔