سندھ حکومت نے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

02:47 PM, 5 May, 2025

کراچی : سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 15 جون سے نافذ ہو گی۔ اس فیصلے کے تحت نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگ استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب صرف ماحول دوست بیگ استعمال کیے جا سکیں گے۔ اس اقدام کو سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014 میں ترمیم کر کے نافذ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی تباہی کا سبب بن رہے ہیں، اور اب صرف اعلان نہیں بلکہ سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے اس قانون پر مکمل عمل درآمد کرے گی تاکہ ماحولیاتی آلودگی کم ہو سکے۔

مزیدخبریں