پاکستان کا 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے "فتح" میزائل کا کامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر

12:59 PM, 5 May, 2025

راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ "ایکس انڈس" نامی فوجی مشق کے دوران کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الفتح میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم نصب ہے اور یہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے کا مقصد پاک فوج کی تیاری اور تکنیکی مہارت کا عملی جائزہ لینا تھا۔

میزائل تجربے کے موقع پر پاکستان آرمی، اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ تجربہ دشمن کے عزائم کو روکنے کے لیے پاکستان کی عملی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔

خیال  رہے کہ دو روز قبل پاکستان نے 450 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

مزیدخبریں