ٹک ٹاک ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم نہیں کرے گا

07:10 PM, 5 Mar, 2026

بیجنگ: ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ڈائریکٹ میسجز فیچر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن شامل نہیں کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ اگر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال ہوتی تو کمپنی کی سیفٹی ٹیم یا قانون نافذ کرنے والے ادارے ضروری حالات میں پیغامات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے تھے۔

لندن میں سیکیورٹی بریفنگ کے دوران ٹک ٹاک نے واضح کیا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوان صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت صرف پیغام بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی پیغام پڑھ سکتا ہے۔

ٹک ٹاک نے مزید کہا کہ اس کے پلیٹ فارم پر بھیجے گئے پیغامات روایتی انکرپشن سے محفوظ ہیں اور صرف مجاز حکام کو ہی رسائی دی جاتی ہے، جب انتظامیہ کی درخواست ہو یا صارفین میں نقصان دہ سرگرمیاں رپورٹ کی جائیں۔

مزیدخبریں