ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

05:15 PM, 5 Mar, 2026

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے کم ہونے کے بعد 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 144 ڈالر پر آ گیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں