اسلام آباد : دہشت گردی کے خلاف جاری 'آپریشن غضب للحق' میں افواجِ پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ارندو سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے کی گئی حالیہ زمینی اور فضائی کارروائی نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
ارو ند سیکٹر میں پاک فوج نے جدید ہتھیاروں اور فضائی مدد سے افغان طالبان کے اہم عسکری مرکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کا نفراسٹرکچر مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ افواجِ پاکستان کے اچانک اور شدید حملے کے باعث افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنی پوسٹوں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
فرار ہونے والے جنگجو اپنا بھاری اسلحہ اور جنگی ساز و سامان وہیں چھوڑ گئے، جسے پاک فوج نے قبضے میں لے لیا ہے۔
ارندو سیکٹر میں پاک فوج کی کاری ضرب: افغان طالبان مرکز تباہ، جنگجو اسلحہ چھوڑ کر فرار
03:54 PM, 5 Mar, 2026