کیلیفورنیا: اے آئی ٹیکنالوجی والے براؤزرز کے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر گوگل نے کروم کی کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کے مطابق اب کروم کے نئے ورژنز ہر 2 ہفتے بعد جاری ہوں گے، جبکہ اس سے پہلے یہ ہر 4 ہفتے بعد ریلیز ہوتے تھے۔ یہ تبدیلی ستمبر 2026 سے نافذ ہوگی۔
گوگل نے بتایا کہ ہر نئے ورژن میں براؤزر کی رفتار، استحکام اور استعمال میں آسانی پر توجہ دی جاتی ہے، اور نئے شیڈول سے صارفین کو نئے فیچرز اور ٹولز تک جلد رسائی حاصل ہوگی۔
یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب کروم کو اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اٹلس اور دیگر اے آئی براؤزرز سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جو صارفین کے ٹاسکس کو خودکار طریقے سے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔