مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ: ایران، حزب اللہ اور سعودی کارروائیاں جاری

01:20 PM, 5 Mar, 2026

تہران : ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا اور اسرائیل پر 40 سے زائد میزائل داغے اور 10 ڈرون تباہ کر دیے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف رجیم چینج کی کوشش کریں تو اسرائیل کی جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

حزب اللہ نے تل ابیب کے جنوب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا، جو اسرائیلی آئرن ڈوم ریڈار کے خلاف کیا گیا۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے بیروت میں حملے کیے تھے جن میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں میں 8 ممالک میں 20 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، اور پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں مسلسل چھٹے دن بھی متاثر رہیں، جس میں 145 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

سعودی عرب نے الخرج سٹی کے قریب آنے والے 3 کروز میزائل مار گرائے اور بتایا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں