آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمت 150 ڈالر تک جا سکتی ہے ، ماہرین کا انتباہ

11:17 AM, 5 Mar, 2026

لندن : توانائی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہو گیا تو عالمی سطح پر تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو میں ماہر ایڈ ہرس نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں تیل کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں، اور اس کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کا آدھا حصہ بھی رک جائے تو مارکیٹ میں قیمتوں میں فوری اضافہ ہوگا۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتیں پہلے ہی 40 فیصد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں، اور یورپی ممالک میں گیس کی قیمتیں تقریباً دوگنی ہو گئی ہیں۔

گیس پر انحصار کرنے والے ممالک زیادہ پٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں، جس سے آئندہ آرڈرز متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس صورتحال کے اثرات امریکا پر بھی پڑیں گے اور اندرون ملک سیاسی دباؤ بڑھ سکتا ہے، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے وسط مدتی انتخابات میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں