ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خلیجی اور ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے نام ایک پیغام جاری

10:36 AM, 5 Mar, 2026

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خلیجی اور ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جنگ سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں کیں، لیکن امریکی اور اسرائیلی فوجی جارحیت کے باعث دفاعی اقدامات کرنا پڑے۔

صدر نے زور دیا کہ ایران خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام صرف علاقائی تعاون سے ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق عربی زبان میں براہِ راست پیغام بھیجنے کا مقصد خلیجی ریاستوں کو اعتماد میں لینا اور ممکنہ علاقائی تنازعات کو کم کرنا ہے۔ اسی دوران ایران نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، جن کا مقصد وہ تنصیبات تھیں جہاں ایران کے خلاف عسکری کارروائیوں کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی۔

حملوں کے بعد مختلف خلیجی ممالک نے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا۔ یہ بیان اور اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ ایران اپنے دفاع پر زور دے رہا ہے اور ساتھ ہی خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں