امریکہ فی الحال ایران میں زمینی کارروائی نہیں کرے گا ، وائٹ ہاؤس

09:57 AM, 5 Mar, 2026

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ فی الحال امریکہ ایران میں زمینی افواج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کے بقول، صدر ٹرمپ عرب ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کو طول دے کر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن امریکہ اسے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے امن کے راستے کو نظر انداز کیا اور اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

کیرولائن لیویٹ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے 20 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں، اور صدر ٹرمپ صرف دھمکیاں نہیں دیتے بلکہ عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں