سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ 700 روپے کا اضافہ

09:31 PM, 5 Mar, 2025

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اور آج فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 601 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 551 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 278 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور فی تولہ چاندی 54 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 369 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی 46 روپے مہنگی ہو کر 2 ہزار 888 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 916 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں ایک بڑی چھلانگ دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے تک جا پہنچا تھا۔ ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہا ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے

مزیدخبریں