پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 263 پوائنٹس پر پہنچ گیا

09:23 PM, 5 Mar, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 263 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران سٹاک ایکسچینج میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 756 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں