گوادر کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 5 ہزار سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

07:12 PM, 5 Mar, 2025

کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے گوادر کے لیے 5 ہزار سولر سسٹم فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ سولر سسٹم فراہم کیے جو کئی ماہ سے گوداموں میں پڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر سی پیک کا دل ہے اور اس کے لیے 5 ہزار سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہاں کے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور اب ہم کسی پر انحصار نہیں کریں گے، تمام پروجیکٹس خود ہی مکمل کریں گے۔ اپنی ٹیم کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ نے ان کو مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں