کوئٹہ: خضدار کی تحصیل نال میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے دوران ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔