ڈپٹی وزیراعظم نے اصلاحاتی عمل تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی

10:14 PM, 5 Jun, 2026

اسلام آباد:  اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران جاری نجکاری پروگرام کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اس اصلاحاتی اقدام کے ذریعے بجلی کی تقسیم کے نظام کو زیادہ مؤثر اور فعال بنانے، سروس کے معیار کو بہتر کرنے اور مالیاتی استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، صارفین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے اور مؤثر نگرانی کا نظام برقرار رکھا جائے، جبکہ مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ اس پورے عمل کی کامیابی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

اجلاس میں شریک اراکین نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور نجکاری کمیشن کو ہدایت دی کہ تمام مراحل کو طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔
 

مزیدخبریں