حکومت کا چھوٹے تاجروں کے لیے 1 فیصد فکسڈ ٹیکس اور آڈٹ سے استثنیٰ کا اعلان

05:05 PM, 5 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے ایک آسان 'فکسڈ ٹیکس اسکیم' متعارف کرا دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 20 کروڑ روپے سے کم ٹرن اوور والے تاجر اب صرف 1 فیصد فکسڈ ٹیکس دیں گے، جبکہ پہلے سے کٹا ہوا ود ہولڈنگ ٹیکس بھی اس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اسکیم کے تحت دکانداروں کو عمومی آڈٹ سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور انہیں صرف ایک صفحے کا سادہ فارم جمع کرانا ہوگا۔ اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا، جس کے بعد تاجروں کو ایف بی آر کی خصوصی شناختی پلیٹ جاری کی جائے گی۔

مزیدخبریں